چور کے ہاں چوری کو برا جاننے کا کوئی تصور نہیں ہوتا، عمر سرفراز چیمہ

اگرشہباز شریف کے ہاتھ صاف ہیں تو سلمان اور عمران علی کو واپس لے کر ائیں، بیان

جمعرات 25 اپریل 2019 23:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ چور کے ہاں چوری کو برا جاننے کا کوئی تصور نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز کے بیان پررد عمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ حمزہ آج تک نہیں بتا سکے کہ 26 ملین ڈالر کس نے اور کیوں بھیجے۔انہوںنے کہاکہ کون سا حاتم طائی شہباز شریف کے خاندان پر اتنا مہربان ہے۔انہوںنے کہاکہ اب کھانے کے نہیں، قوم کا پیسہ لوٹانے کے دن شروع ہو چکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ اگرشہباز شریف کے ہاتھ صاف ہیں تو سلمان اور عمران علی کو واپس لے کر ائیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں