چوری کے الزام میں دو گھریلو ملازمائوں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں مقدمہ درج

جمعہ 26 اپریل 2019 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چوری کے الزام میں دو گھریلو ملازمائوں کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کراچی کمپنی پولیس کو شہری اقبال نے درخواست دی کہ ملزمہ رانی اور نسرین نے گھر میں کام کرتے ہوئے طلائی زیورات کل مالیتی دو لاکھ پچہتر ہزار روپے چوری کر لئے ہیں۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں