انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کردی

جمعہ 26 اپریل 2019 00:03

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین سمیت دیگر ملزمان کے خلاف دائر ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 13جون تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ڈیوٹی جج طاہر محمود نے سماعت کی تو اس موقع پر علی موسیٰ گیلانی اور سابق وزیر صحت مخدوم شہاب الدین عدالت میں پیش ہوئے ۔دو ملزمان ملک زونیر اور افتخار بابر پیش نہ ہوئے‘ شریک ملزمان افتخار بابر اور ملک زونیر نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کی جو کہ عدالت نے منظور کر لی ۔عدالت نے کیس کی مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کردی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں