اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کا تین روزہ سالانہ اجتماع کل سے شروع ہوگا

جمعہ 26 اپریل 2019 12:09

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تبلیغی جماعت کا تین روزہ سالانہ اجتماع کل ہفتہ سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اجتماع ریلوے کیرج فیکٹری سے متصل آئی 12 سیکٹر میں منعقد ہوگا جس میں ملک بھر سے شہری کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس حوالے سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ اجتماع بعد نماز ظہر شروع ہوگا جبکہ اختتامی دعا 29 اپریل صبح ساڑھے چھے بجے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں