ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا

رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی دی جائیگی

جمعہ 26 اپریل 2019 15:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر 2 مئی سے رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوگا۔یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے اعلامیے کے مطابق رمضان ریلیف پیکج کے تحت 19 اشیائے خورد و نوش پر سبسڈی دی جائیگی، یوٹیلٹی اسٹورز میں آٹے پر 4 روپے فی کلو، چینی پر 5 روپے فی کلو، گھی پر 15 روپے اور آئل پر 10 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اعلامیے میں بتایا گیاکہ دال چناپر 20، دال مونگ پر 15 ، دال ماش پر 10، سفید چنے پر25، بیسن پر 20، کھجور پر 30، باسمتی چاول پر 15 جب کہ سیلا اور ٹوٹا چاول پر بھی 15 روپے فی کلو سبسڈی دی جائے گی۔مشروبات کی 1500 ملی لیٹر بوتل پر15 روپے اور 800 ملی لیٹر بوتل پر10 روپے سبسڈی دی جائیگی، چائے کی پتی پر فی کلو 50 روپے اور دودھ پر فی لیٹر 15 روپے سبسڈی دی جائے گی اس کے علاوہ یوٹیلٹی اسٹورز میں تمام مصالحہ جات پر 10 فیصد تک سبسڈی دی جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں