آلودہ مشروبات اور خراب پھلوں کا استعمال گیسٹرو کا باعث سکتا ہے، طبی ماہرین

جمعہ 26 اپریل 2019 15:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کے ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ آلودہ مشروبات اور خراب پھلوں کا استعمال گیسٹرو کا باعث سکتا ہے، شہری موسم کی حدت سے بچنے کے لئے پھلوں اور بازار میں دستیا ب مشروبات کا سہار ا لیتے ہیں، ان مشروبات پر مکھیاں بیٹھی ہوں یا دھول پڑی ہوتو یہ گیسٹرو کا سبب بن سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گیسٹرو کی زد میں زیادہ تر بچے آتے ہیں، مرض کی علامات میں معدے اورپیٹ میں درد ، قے آنا اور گلے و سینے میں جلن وغیرہ ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرمیوں میں ہر 10واں فرد گیسٹرو کا شکار ہو سکتا ہے، اس مرض سے بچنے کیلئے ضروری ہے کہ بازار کے کھانوں اور مشروبات سے پرہیزکیا جائے، بیماری بڑھنے لگے تو ڈاکٹر سے فوری رجوع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گیسٹرو کی علامات کے ظاہر ہوتے ہی پانی کا استعمال بڑھا دینا چاہیے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں