جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم ندیم احمد خان نے انکوائری کے بعد کروڑوں روپے کی مالیت کے لائبریری اور مندر کے پلاٹ نیب کے حوالے کر دیے

جمعہ 26 اپریل 2019 17:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) جعلی اکاؤنٹس کیس کے ملزم ندیم احمد خان نے انکوائری کے بعد کروڑوں روپے کی مالیت کے لائبریری اور مندر کے پلاٹ نیب کے حوالے کر دیے۔

(جاری ہے)

نیب نے آٹھ اپریل کو سابق کے ڈی اے ایڈمنسٹریٹر حسین سید،سابق میٹروپولیٹن کمشنر کے ڈی اے متانت علی خان اور سابق ڈائریکٹر کے ڈی اے نجم زمان کے خلاف احتساب عدالت اسلام آباد میں ریفرنس دائر کیا تھا جس میں ملزمان پر پلاٹ غیرقانونی الاٹ کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں