پی پی خیبرپختونخواہ جلد بلین ٹری سونامی کرپشن کیس نیب میں لے جائے گی، فیصل کریم کنڈی

جھوٹ اور جھوٹا پروپیگنڈہ تحریک انصاف کی سیاست کی بنیاد ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ کابیان

جمعہ 26 اپریل 2019 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی خیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی پی خیبرپختونخواہ جلد بلین ٹری سونامی کرپشن کیس نیب میں لے جائے گی۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ گھوسٹ وزیراعظم نے آج پھر ایک عالمی فورم پر جھوٹ بولا۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ عمران نیازی نے چین میں کہا کہ کے پی کے میں پانچ ارب درخت لگائے گئے۔

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ یہ زبان کی پھسلن نہیں، نیازی نے لکھی ہوئی تقریر میں سفید جھوٹ بولا ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ نیازی کا جھوٹ سپیڈ کی لائٹ سے بھی تیز ہو گیا ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم بتائے کیا جادو ہے کہ ان کے چین جاتے جاتے درخت ایک سے پانچ ارب ہو گئے۔انہوںنے کہاکہ جھوٹ اور جھوٹا پروپیگنڈہ تحریک انصاف کی سیاست کی بنیاد ہے۔

(جاری ہے)

فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ گورنر خیبرپختونخواہ نے تو اپنے وزیراعظم کے ساتھ میڈیا کے سامنے جھوٹ بولا۔انہوںنے کہاکہ شاہ فرمان نے ایک لاچار باپ کی بات کا جھوٹا ترجما کر کے عمران نیازی کو شان بڑھانے کی کوشش کی۔انہوںنے کہاکہ نیازی اس وقت چین میں جھوٹ بول رہے تھے جب بلین ٹری سونامی کا بھانڈہ پھوٹ چکا تھا۔انہوںنے کہاکہ صوبائی اسمبلی کی کمیٹی نے بلین ٹری سونامی میں کرپشن ثابت کر دی ہے۔انہوںنے کہاکہ ثابت ہو چکا ہے کہ ایک ارب تو کیا دس کروڑ درخت بھی نہیں لگائے گئے۔انہوںنے کہاکہ یہاں دس کروڑ درخت نہیں مل رہے اور نیازی چین میں کھڑے ہوکر جھوٹ بول رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پی پی خیبرپختونخواہ جلد بلین ٹری سونامی کرپشن کیس نیب میں لے جائیگی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں