ڈپٹی کمشنر دائرہ اختیار چیلنج کیس ،ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی کام کروانے سے روک دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق کو جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی

جمعہ 26 اپریل 2019 17:59

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر کو ترقیاتی کام کروانے سے روک دیا ۔جمعہ کو درخوست پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی ۔درخواست گزار کی جانب سے ایڈوکیٹ قاضی عادل عزیز عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزار نے کہاکہ ڈی سی اسلام آباد نے بہارہ کہو میں واٹر سپلائی سکیم تحریک انصاف کے ورکر کو دی ۔

درخواست گزار نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر کا یہ اختیار نہیں۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر اختیارات کے ناجائز استعمال سے لوکل گورنمنٹ کا اختیار بھی استعمال کر رہے ہیں۔ درخوست گزار نے کہاکہ لوکل گورنمنٹ کو ترقیاتی کاموں کے اختیارات بھی دئیے جائیں۔عدالت نے واٹر سپلائی سکیم کا ٹینڈر روکنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق کو جواب جمع کرانے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔مئیر اور لوکل گورنمنٹ کی موجودگی میں ڈپٹی کمشنر کیسے ترقیاتی کام کروا رہے ہیں عدالت نے وفاق اور ڈی سی سے جواب طلب کرلیا ۔چیئرمین یونین کونسل 34 نے ڈپٹی کمشنر کے دائرہ اختیار کو چیلنج کیا تھا

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں