وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ معروف ادیب اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پراظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے

جمعہ 26 اپریل 2019 19:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی سیکرٹری برائے قومی تاریخ و ادبی ورثہ ڈویژن، انجنیئر عامر حسن اور چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان سید جنید اخلاق معروف ادیب اور دانشور ڈاکٹر جمیل جالبی کے انتقال پراظہار تعزیت کے لیے ان کے گھر گئے۔

(جاری ہے)

ان کے بیٹے خاور جمیل اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری انجنیئر عامر حسن نے کہا ہے کہ ادب کے لیے ڈاکٹر جمیل جالبی کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکیں گی، ان کی تحریریں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔

چیئرمین اکادمی سید جنید اخلاق نے کہا کہ ڈاکٹر جمیل جالبی ایک بڑے ادیب تھے، ان کی وفات سے جو خلا ء پیدا ہوا ہے وہ کبھی پورا نہیں ہو سکے گا۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری انجنیئر عامر حسن نے اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے خاور جمیل کو ڈاکٹر جمیل جالبی کو ملنے والے کمال فن ایوارڈ 2017 کا چیک بھی پیش کیا۔ وفاقی سیکرٹری انجنیئر عامر حسن اور سید جنید اخلاق، چیئرمین اکادمی نے ڈاکٹر جمیل جالبی کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں