ڈریپ سربراہ کی تعیناتی اورقیمتوں پرکمیٹی کو معاملہ جانا چاہیے، اعظم سواتی

دوبائیوں کی قیمتوں پر وزیراعظم نے نوٹس لیا ہے ،ہمارے پاس کتے کے کاٹنے سے ہونے والے کسی بھی قسم کے انفیکشن کے لیے ویکسین موجود ہے،وفاقی وزیر پارلیمانی امور

جمعہ 26 اپریل 2019 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) وفاقی وزیرپارلیمانی امور اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ ڈریپ سربراہ کی تعیناتی اورقیمتوں پرکمیٹی کو معاملہ جانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم سواتی نے کہا کہ دوائیوں کی قیمتوں پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیا۔ ڈریپ سربراہ کی تعیناتی اورقیمتوں پرکمیٹی کومعاملہ جانا چاہیے، کمیٹی اس معاملے کی بہترطریقے سے انکوائری کرسکتی ہے۔

وفاقی وزیرپارلیمانی امور نے کہا کہ ہمارے پاس کتے کے کاٹنے سے ہونے والے کسی بھی قسم کے انفیکشن کے لیے ویکسین موجود ہے۔ پڑوسی ملک سے ویکسین منگوانے کی ضرورت نہیں پڑے گی، پڑوسی ممالک کو اگرضرورت ہو توہم سے لے سکتے ہیں۔یاد رہے کہ تین روز قبل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ ادویات کی قیمتوں کو جلد کم کرنے کے لیے متعلقہ فریقین سے بات ہوگی، ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے لوگوں میں بے چینی تھے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کو بتایا گیا کہ مشیرصحت ادویات کی قیمتوں کے حوالے سے میڈیا کو اعتماد میں لیں گے، قیمتیں بڑھا کرجن کمپنیوں نے پیسہ کمایا وہ واپس بیت المال میں جمع ہوگا۔واضح رہے کہ رواں سال 25 جنوری کو سربراہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی شیخ اختر کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔بعدازاں 8 مارچ کو ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سربراہ شیخ اخترحسین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں