ٹ*مسلم لیگ (ن ) میں غیر فعال و غیر مؤثر عہدیداروں کو ہٹانے کا فیصلہ

گ*پارٹی کے ساتھ مخلص ، محنتی و نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا ، احسن اقبال

ہفتہ 18 مئی 2019 20:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی بیانیہ گلی گلی پہنچانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور (ن) لیگ کا تنظیمی سیٹ اپ بھی تبدیل کیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے ہفتہ کو دس نکاتی سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اب مسلم لیگ(ن ) کے بیانیے کو گلی گلی پہنچایا جائے گا جبکہ پارٹی کا تنظیمی سیٹ اپ بھی تبدیل کیا جائے گا کیونکہ اب غیر فعال اور غیر موثر عہدیداروں کو ہٹا دیا جائے گا اور ان کی جگہ مخلص اور محنتی و نظریاتی کارکنوں کو آگے لایا جائے گا ۔مسلم لیگ (ن) عید کے بعد سنٹرل کنونشن کرے گی جس میں نوجوانوں اور خواتین کی تنظیموں کو بھی مؤثر بنایا جائے گا ۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں