سندھ اور بلوچستان کے لیگی عہدیداروں نے قیادت سے گلے شکوے کئے، مسلم لیگ (ن )کے اجلاس کی اندرونی کہانی

پیر 20 مئی 2019 23:09

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق سندھ اور بلوچستان کے لیگی عہدیداروں نے قیادت سے گلے شکوے کئے ۔ذرائع کے مطابق سردار یعقوب ناصر اور شاہ محمد شاہ کا مریم نواز سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

لیگی ارکان نے کہاکہ آپ نے تنظیم سازی میں بہت تاخیر کی ہے، لیگی ارکان۔

نے بتایاکہ ووٹ کو عزت دو کا بیانیہ لیکر پہلے نکلنا چاہے تھا۔ سر دار یعقوب ناصر نے بتایاکہ بلوچستان میں پارٹی کو تقسیم کردیا گیا ہے انہوںنے کہاکہ چھوٹے صوبوں میں تنظیم سازی پر توجہ دی جائے، انہوںنے کہاکہ پارٹی کو منظم نہ کیا تو آئندہ سیاسی محاز پر لڑنا مشکل ہوگا۔ شاہ محمد شاہ نے کہاکہ سندھ پر مسلم لیگ ن کی توجہ کم ہے، توجہ بڑھائی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں