حکومت گندھارا سمیت ماضی کی تمام تہذیبوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، ذرائع

پیر 20 مئی 2019 23:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) پاکستان میں ماضی کی کئی تہذیبوں کے آثار نمایاں ہیں۔ ٹیکسلا اور لاہور میوزیم میں ان تہذیبوں سے جڑی اشیاء آج بھی محفوظ ہیں اور حکومت گندھارا سمیت ماضی کی تمام تہذیبوں کو محفوظ بنانے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور اور ٹیکسلا میوزیم میں گندھارا تہذیب سے منسلک نادر اور نایاب اشیاء اور مجسمے محفوظ ہیں۔

راولپنڈی کی تحصیل ٹیکسلا میں واقع ٹیکسلا میوزیم ایک سائٹ میوزیم ہے اور یہ بنیادی طور پر گندھارا آرٹ پر مشتمل ہے۔ ٹیکسلا میں قدیم تہذیب کے آثار موجود ہیں۔ یہاں مختلف سائٹس بھی موجود ہیں۔ جنہیں محفوظ بنانے کے لئے ترجیح بنیادوں پر قدامات کئے گئے ہیں۔ ان سائٹس کا تعلق 600 قبل مسیح اور 700 قبل مسیح تاریخ سے ہے ٹیکسلا میوزیم کا کام 1918 میں شروع ہوا۔

(جاری ہے)

ٹیکسلا میوزیم پاکستان میں ساتویں صدی کے پہلے سے پتھر کے مجسمہ کا سب سے اہم اور جامع مجموعہ میں سے ایک ہے۔ ٹیکسلا کا میوزیم پاکستان کے خوبصورت میوزیم میں سے ایک ہے۔ یہ میوزیم سیاحوں اور تاریخ کے طالب علموں کیلئے مفید معلومات کا حامل ہے۔ میوزیم میں اس شہر کی کلچرل ہسٹری سے متعلق نوادرات زیادہ تعداد میں موجود ہے۔ ٹیکسلا ایک تاریخی شہر ہے یہاں سے نوادرات برآمد ہونے کے آثار ملتے ہیں۔

جن میں گندھارا اسٹون، گولڈ ، سلوراور جیولری اسٹون، لکھائی کا سامان، ڈومیسٹک ہائوس ہولڈ کا سامان، ٹوائلیٹ کا سامان، کوائنز، ٹولز اور دوسرے اشیاء شامل ہیں۔ میوزیم میں سجائے گئے تمام نوادرات ٹیکسلا کی وادی سے کھدائی کے دوران حاصل کئے گئے ہیں۔ میوزیم میں تین بڑے ہال ہیں مرکزی ہال نسبتاً بڑا ہے۔ اس ہال میں دو چھوٹے چھوٹے کمرے بھی ہیں اس ہال کے وسط میں ’’موہڑہ مراد‘‘ میں دریافت ہونے والے ایک اسٹوپہ کی نقل رکھی گئی ہے۔

یہ ہال پتھر پر تراشیدہ بتوں اور پتھروں سے بنی ہوئی دیگر اشیاء پر مشتمل ہے جبکہ جنوبی ہال میں متفرق اشیاء جن میں لوہا ‘ تانبہ اور پتھروں سے بنائی گئی۔ اشیاء اور آگ میں بنے ہوئے مٹی کے برتن ا ور کھلونوں کی نمائش کی گئی ہے۔ مرکزی ہال کے دو کمروں میں سکے‘ چاندی کے برتن‘ زیورات اور ایک سوئی ہوئی سازندہ کی نقل مورتی ہے۔ دوسرے کمرے میں سونے کے زیورات ہیں۔ ادھر لاہور میوزیم میں قائم گندھارا آرٹ گیلری میں بدھا کا مجسمہ اور دیگر نوادرات کو محفوظ بنایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں