سپریم کورٹ کاڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے متعلق درخواست کوبیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس سے منسلک کرنے کاحکم

پیر 20 مئی 2019 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی سے دائر متعلق درخواست بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس کے ساتھ منسلک کرنے کاحکم جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ اس درخواست کو بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس کے ساتھ سنا جائے گا ۔

(جاری ہے)

پیرکوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ اس موقع پربنچ کے سربراہ نے کہا کہ یہ معاملہ جلد واضح ہو جائے گا اورامید ہے کہ اس ضمن میں جلد کچھ نہ کچھ ہوجائے گا۔ بعدازاں عدالت نے درخواست بیرون ملک قیدپاکستانیوں کے کیس کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کی اورکہاکہ اس درخواست بھی بیرون ملک قید پاکستانیوں کے کیس کے ساتھ سنا جائے گا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں