وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کاقمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس و فاتحہ خوانی

پیر 20 مئی 2019 23:16

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے لالہ موسیٰ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ سے ان کے بیٹے کی وفات پر اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر وزیر داخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ والدین اور دیگر اہل خانہ کو یہ بڑا غم برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ حادثے میں وفات پانے والوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں