جماعت اسلامی نے یتیم بچوں کے دن کو منانے کے حوالہ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کی تفصیلات مانگ لیں

پیر 20 مئی 2019 23:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2019ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق اور چترال سے جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے وفاقی حکومت کی طرف سے 15 رمضان المبارک کو یتیم بچوں کے دن کو منانے کے حوالہ سے سینیٹ اور قومی اسمبلی کی منظور کردہ قراردادوں پر عملدرآمد کی تفصیلات مانگ لی ہیں. تفصیلات سینیٹ اور قومی اسمبلی میں الگ الگ سوالات کے ذریعے پوچھی گئی ہیں، سوالات دونوں سیکرٹریٹس میں جمع کرا دے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

15 رمضان امبارک کو یوم یتامی منانے کے حوالہ سے سینیٹ نے قرارداد 2016 میں منظور کی تھی جبکہ قومی اسمبلی نے اس حوالہ سے قرارداد 2018 میں منظور کی تھی. دونوں ایوانوں سے متفقہ قراردادیں منظور ہونے کے باوجود وفاقی حکومت نے ان قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کیاامسال 21 مئی 15 رمضان المبارک بھی یوم یتامی نہیں منایا جارہا. عوام نے اس حوالہ پارلیمنٹ کی اپنی منظور کردہ قراردادوں پر عمل نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں