سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے سے متعلق کیس نمٹادیا

منگل 21 مئی 2019 17:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے کے تبادلے سے متعلق کیس نمٹا تے ہوئے مناسب جگہ پرڈی جی آمنہ عامر کاتبادلہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ منگل کوجسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

یادرہے کہ اورنج ٹرین لائن منصوبے کے تعمیراتی کام کے سلسلے میں محکمہ اینٹی کرپشن نے ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف مقدمات درج کئے تھے جس کی روشنی میں ڈی جی کاتبادلہ کردیا گیا تھا جس کیخلاف ڈی جی آمنہ عامر نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

منگل کوسماعت کے دورا ن جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہاکہ ڈی جی ایل ڈی اے کو ان کے گریڈ کے مطابق پوسٹ دے کرعدالتی فیصلے پر عمل کیا جائے اورانہیں انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنایا جائے، عدالت نے محکمہ اینٹی کرپش کو ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف درج مقدمات واپس لینے کابھی حکم جاری کرتے ہوئے قراردیا کہ اگراس معاملے میں عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی گئی تو متعلقہ حکام کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں