سینیٹر محمد اسد علی خان جونیجو کی زیر صدارت ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کا اجلاس
منگل 21 مئی 2019 18:21
(جاری ہے)
ہرہفتہ انجن خراب ہوتاہے اور بوگیاں بھی انگریز کے دور کی ہیں۔
ریلوے ا سٹیشنز پر سہولیات نہیں ہیں۔ ریلوے کے حکام مسافروں کو ٹکٹ لینے سے منع کرتے ہیںاور تھوڑے پیسے لے کر سفر کرواتے ہیں۔ چمن سے لوگ سامان لاتے ہیں بیٹھنے کی جگہ نہیں ہوتی ہے۔غریب مریض بھی اس ٹرین کو استعمال کرتے ہیں کم سے کم اس ٹرین پر آٹھ مسافر بوگیاں اور ایک اے سی بوگی لگائیں۔پولیس گارڈ بھی ڈیوٹی نہیں دیتے ہیں۔کرایہ سب سے لیں ریلوے اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ ان کی تزئین و آرائش بھی عمل میںلائی جائے۔ چمن سے بہت زیادہ سامان کوئٹہ اور دیگر شہروں کو ترسیل ریلوے کے ذریعے ہوتا ہے۔اسٹیشن سے پہلے ویرانوں میں گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کی جاتی ہے اور مسافروں کو گھنٹوں خوار ہونا پڑتا ہے۔آئے دن بچے پتھر مار کر بوگیوں کے شیشے توڑ دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سبی سے ہرنائی کے درمیان روٹ بحال کیاجائے اس کے ذریعے سبی سے ہرنائی کوئلہ جاتاتھا۔آمدن والا روٹ ہے سواری بھی ہے اور کارگو بھی ہوتاتھا۔سیکرٹری ریلوے نے کہا ہے معزز سینیٹر نے جو کہا ہے کہ اس سے اتفاق کرتے ہیں جن سہولیات کاذکر کررہے ہیں یہ دینا ریلوے کی ذمہ داری ہے۔ٹرین کو راستہ میں روکنا کسٹم کے پاس اختیار نہیں ہے وہ اسٹیشن پر یہ چیکنگ کرسکتے ہیں۔سی ای او ریلوے نے کہاکہ کوئٹہ سے چمن ٹرین دن کو چلتی ہے بجلی کامسئلہ تھا وہ حل کررہے ہیں۔ جب بوگیوں کا شیشہ ٹوٹتا ہے تو اس کو تبدیل کر لیا جاتا ہے۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس گاڑی کو آوٹ سورس کردیا ہے۔اس گاڑی کے ذریعے سب سے زیادہ اسمگلنگ ہوتی ہے اور خسارے میں بھی ہے۔ چمن سے کوئٹہ روٹ پر پانی کامسئلہ ہے 4سولیٹر پانی کی ضرورت ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بوگیوں کی کمی ہے پرانی بوگیوں کی مرمت کی جارہی ہے اور نئی 220 بوگیاں خریدی جائیں گی۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریلوے کی حالت خراب ہے بوگیوں کی تعداد بڑھائی جائے اور مسائل کو حل کر کے 15 دنوں میں کمیٹی کو رپورٹ فراہم کی جائے اور ان اسٹیشنز کی تصاویراور فلم بندی کر کے کمیٹی کو فراہم کی جائے۔ سینیٹرمرزا محمد آفریدی نے کہاکہ اسمگلنگ نہیں ہونی چاہیے ریلوے میں اسمگلنگ کو روکا جائے۔ آئی جی ریلوے نے کمیٹی کو بتایا کہ سامان کی تلاشی کرتے ہیں اسلحہ اور منشیات کو روکتے ہیں۔جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ معاملے کو سینیٹ اجلاس میں اٹھا کر متعلقہ کمیٹی کو ریفر کرایا جائے گا۔ سبی ہرنائی ٹریک سیکورٹی کے وجہ سے خراب ہواتھا اس کو ٹھیک کردیاہے حکومت بلوچستان نے سیکورٹی فراہم کرنے کا کہا تھا مگر 4میٹنگ ہوچکی ہیں ابھی تک مسئلہ حل نہیں ہوا جس دن سیکورٹی فراہم کر دی گئی ایک ماہ کے اندر فعال کردیں گے۔ سیکورٹی کے بغیر ٹرین نہیں چلاسکتے ہیں۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر محمد اسد اللہ خان جونیجو نے کہا کہ گزشتہ اجلاسوں میں دی گئی سفارشات پر عملدرآمد کے حوالے سے وزارت ریلوے نے جوابات فراہم کر دیئے ہیں سوائے گزشتہ کمیٹی اجلاس کے ان کو پڑھ کر اگر اراکین کمیٹی کے کوئی سوال ہیں تو ان کا آئندہ اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ مردان میں تین ایکڑ زمین لیز پر دی گئی ہے دکانیں 21سال کیلے لیز پر دی ہیںاورتحصیل مردان میں14.5 ایکڑ ریلوے زمین پر غیر قانونی تجاوزات ہیں۔ قائمہ کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ پشاور اور رسالپور کا دورہ کر کے ریلوے کے معاملات کا تفصیل کاجائزہ لیا جائے گا۔کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز مرزا محمد آفریدی، گیان چند، خانزادہ خان، بریگیڈیئر (ر) جان کنتھ ویلمز، لیاقت خان ترکئی، سیمی ایزدی اور محمد عثمان خان کاکٹر کے علاوہ سیکرٹری ریلوے سکند رسلطان راجہ، سی ای او ریلوے محمد آفتاب اکبر، سیکرٹری ریلوے بورڈ فرخ تنویر، آئی جی ریلوے واجد ضیا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے ..
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام ..
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
مسلم لیگ (ن) انٹرنیشنل افئیرز کے زیر اہتمام کانفرنس، وزیر خارجہ کی خصوصی شرکت
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر ..
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد ..
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
شہباز شریف کسی اور کی گود میں چلا گیا‘ بڑے بھائی سے وزارت عظمیٰ چھین لی، لطیف کھوسہ
پائیدار ترقی کے لیے ہمیں بوم اور بسٹ سائیکل سے دور جانا ہوگا ، معیشت کو ڈیجیٹلائز اور دستاویزی کرکے مسائل ..
ملک بھر میں بدھ کوسونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
اسلام آباد سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نیئر حسین بخاری کی ایم این اے فتح اللہ خان کا شوکاز جاری کرنے سے متعلق خبر کی تردید
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی