رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 35 کھرب 83 ارب 73 کروڑ 70 لاکھ روپے کے محصولات جمع ہوئے،

مجموعی محصولات میں 31 کھرب 62 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ٹیکس محصولات ، 4 کھرب 21 ارب 60 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نان ٹیکس محصولات شامل ہیں

منگل 21 مئی 2019 18:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 35 کھرب 83 ارب 73 کروڑ 70 لاکھ روپے کے محصولات جمع ہوئے۔ مجموعی محصولات میں 31 کھرب 62 ارب 13 کروڑ 20 لاکھ روپے کے ٹیکس محصولات اور 4 کھرب 21 ارب 60 کروڑ 50 لاکھ روپے کے نان ٹیکس محصولات شامل ہیں۔ وفاقی اور صوبائی محصولات کے حوالہ سے عبوری اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی تین سہ ماہیوں کے دوران وفاقی حکومت نے 28 کھرب 74 ارب 42 کروڑ 40 لاکھ روپے جبکہ صوبائی حکومتوں نے 2 کھرب 87 ارب 70 کروڑ 80 لاکھ روپے کے محصولات جمع کئے۔

نان ٹیکس محصولات کی مد میں وفاقی حکومت نے 3 کھرب 56 ارب 30 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ صوبائی حکومتوں نے 65 ارب 30 کروڑ روپے کے محصولات حاصل کئے۔ اس دوران مجموعی اخراجات کا حجم 55 کھرب 6 ارب 21 کروڑ 70 لاکھ روپے رہا۔

(جاری ہے)

ان اخراجات میں 47 کھرب 98 ارب 35 کروڑ روپے جاری اخراجات جبکہ ترقیاتی اخراجات اور مجموعی قرضہ جات 6 کھرب 84 ارب 15 کروڑ 70 لاکھ روپے رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جولائی تا مارچ 2018-19ء کے دوران بجٹ خسارہ 19 کھرب 22 ارب 48 کروڑ رہا۔ اسی طرح ٹیکس محصولات میں براہ راست ٹیکسوں کا حصہ 9 کھرب 97 ارب 41 کروڑ 10 لاکھ روپے رہا۔ پراپرٹی پر ٹیکس سے 7 ارب 60 کروڑ 50 لاکھ روپے جبکہ اشیاء و خدمات پر ٹیکس سے 12 کھرب 7 ارب 7 کروڑ 60 لاکھ روپے جمع ہوئے۔ اسی طرح بین الاقوامی تجارت پر 5 کھرب 7 ارب 18 کروڑ 70 لاکھ روپے ٹیکس حاصل ہوئے۔ اس عرصہ کے دوران سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کیلئے فنڈنگ 5 کھرب 78 ارب 45 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی جن میں وفاقی ترقیاتی پروگرام کے 3 کھرب 2 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ روپے اور صوبائی ترقیاتی پروگرام کے 2 کھرب 76 ارب اور 80 لاکھ روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں