10 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ میں ملوث تین مشکوک ملزمان گرفتار

منگل 21 مئی 2019 18:36

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد پولیس وقار الدین سیّد نے کہا ہے کہ 10 سالہ بچی فرشتہ کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ میں ملوث تین مشکوک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، اس حوالہ سے مقتولہ بچی فرشتہ کے ڈی این اے سمیت تمام فرانزک ٹیسٹ کرائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے واقعہ سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کر دیا گیا ہے، غفلت کے مرتکب دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی انکوائری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاامتیاز تحقیقات کرکے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر داخلہ اور آئی جی کی طرف سے سخت ہدایات ہیں کہ اس واقعہ کی شفاف انکوائری کرکے جلد رپورٹ بھجوائی جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں