سپریم کورٹ کا ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عامر کا تبادلہ اٴْنکے گریڈ کے مطابق کرنے کا حکم

منگل 21 مئی 2019 20:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) سپریم کورٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عامر کا تبادلہ اٴْنکے گریڈ کے مطابق کرنے کا حکم دیتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو انتقامی کارروائی کا نشانہ نہ بنانے کی ہدایت جاری کر ڈی ہے۔عدالتی معاونت کی پاداش میں مقدمات کا سامنا کرنیوالی ڈی جی ایل ڈی اے کی پنجاب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین ر کنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے قرار دیا کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر توہین عدالت کی کاررروائی کی جائے گی۔پنجاب حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا ڈی جی ایل ڈی اے کیخلاف درج دو ایف آئی آر کو قانون کے مطابق نمٹایا جائے گا۔کیس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایل ڈی اے نے سپریم کورٹ کو بتایا اینٹی کرپشن کی طرف سے اٴْنکے خلاف دو مقدمات کے اندراج سے ترقی کا عمل رک گیا ،پنجا ب حکومت کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے استدعا مسترد کرتے ہوئے سروس ٹربیونل سے رجوع کرنے کی ہداہت کرتے ہوئغ پنجاب حکومت کی یقین دہانی پر مقدمہ نمٹا دیا۔۔۔توصیف

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں