غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیس، عدالت نے نیپرا کی پرپوزلز پر آئندہ سماعت جمع کرانے کی ہدایت ،مزیدسماعت عید کے بعد تک ملتوی

منگل 21 مئی 2019 21:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کیخلاف درخواست پر سماعت ، عدالت نے نیپرا کی پرپوزلز پر آئندہ سماعت جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی ہے درخواستوں پر سماعت جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جسٹس عظمت سعید نے دوران سماعت پوچھا کہ گزشتہ سماعت پر نیپرا کو اپنی پرپولز جمع کرانے کا کہا تھا اس کا کیا بنا اٹارنی جنرل آفس سے چیک کریں وکیل درخواست گزار نے اس موقع پر عدالت کو بتایا کہ پرپوزل جمع کرانے کیلئے چھ ہفتوں کا وقت مانگا گیا تھا جو تاحال جمع نہیں کرایا گیا عدالت نے آئندہ سماعت پر پرپوزلز جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں