پی ٹی ڈی سی اور آئی بیکس فلمز کے تعاون سے رکشہ رائیڈسیاحت آگاہی مہم شروع

ہمارے ملک میں سیاحت اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو فروغ دینا بہت اہم ہے، سیاحت کی صنعت کو موجودہ حکومت کی طرف سے قومی معیشت کے اہم شعبے کی حیثیت دی گئی جو ہمارے معاشرے، ہماری ثقافت اور ماحولیاتی نظام کے لئے ضروری ہے،انتخاب عالم

منگل 21 مئی 2019 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) پاکستان ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن(پی ٹی ڈی سی)، آئی بیکس فلمز کے تعاون سے رکشہ رائیڈسیاحت آگاہی مہم شروع کر رہی ہے۔ رائیڈ کی افتتاحی تقریب فلیشمینز ہوٹل راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی سید انتخاب عالم مہمان ِ خصوصی تھے۔ مہمان خصوصی منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی سید انتخاب عالم نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاحت اور بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کو فروغ دینا بہت اہم ہے۔

سیاحت کی صنعت کو موجودہ حکومت کی طرف سے قومی معیشت کے اہم شعبے کی حیثیت دی گئی ہے، جو ہمارے معاشرے، ہماری ثقافت اور ماحولیاتی نظام کے لئے ضروری ہے۔یہ اہداف صرف عوامی اور نجی شعبے کے اشتراک اورمثر نقطہ نظر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں اور ہمارے ملک کو بہترین سیاحتی مرکز کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ وجاہت ملک کا یہ سفر پاکستان کے دلچسپ سیاحتی مقامات کے بارے میں ہمارے نوجوانوں کو میں پاکستان کی سیاحت کے متعلق شعورفراہم کرے گا۔

آئی بیکس فلمز کے سی ای او وجاہت ملک ایک مشہور سفر ی فلم ساز و مصنف ہیں۔ انہوں نے اپنے رکشہ کا نام ایف سولہ رکھا ہے اور اس پر پورے پاکستان کا سفر کیا ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وجاہت ملک نے کہا کہ سفر کے پہلے مرحلے کا آغاز اسلام آباد سے 21 مئی کو ہوگا۔ یہ قراقرم ہائی وے پر پہلی بار رکشہ سواری ہوگی اور پہلی مرتبہ کوئی رکشہ خنجراب ٹاپ کی 4700 میٹر کی بلندی تک پہنچے گا۔

اس سواری کا مقصد ذمہ دار انہ سیاحت پر شعور اجاگر کرنا ہے اور اس منفرد سواری کے ساتھ دنیا بھر میں پاکستان کی خوبصورتی کو ظاہر کرنا ہے۔ہم اس رکشہ سواری کی فلم سیریز تیار کررہے ہیں جو ٹیلی ویژن اور مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر نشر ہوں گی۔ افتتاحی تقریب میں سیاحت کی صنعت سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں