قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مالی سال 2018-19کی بجٹ گرانٹ میں سے 638698 روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دیے

منگل 21 مئی 2019 23:32

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے مالی سال 2018-19کے قومی اسمبلی کے لیے مختص بجٹ گرانٹ میں سے 638698 روپے قومی خزانے میں واپس جمع کرا دیے۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کے ترجمان کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری اقدامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس بچت کو عمل میں لایا گیا ۔اسمبلی سیکرٹریٹ نے یہ بچت غیر ضروری اخراجات کو کم کر کے مختلف مدوں میں سخت مالی نظم و ضبط کو اپناتے ہوئے کی۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کفایت شعاری اقدامات کو سراہا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں