جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق بنک افسر محمد فاروق عبداللہ نے ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا

بدھ 22 مئی 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق بنک افسر محمد فاروق عبداللہ نے ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ نیب حکام کی جانب سے کوئی سمن یا انکوائری جوائن کرنے کا نوٹس نہیں ملا، نیب نے بیان ریکارڈ کیے بغیر گرفتار کیا۔

(جاری ہے)

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں گرفتاری کے بعد اڈیالہ جیل میں قید نجی بنک کے سابق افسر محمد فاروق عبداللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 1970 میں نجی بنک میں ملازمت شروع کی، چالیس سالہ سروس کے بعد ڈپٹی جنرل منیجر کے عہدے پر ریٹائر ہوا۔

09-2008 میں پارک لین اسٹیٹس کا اکاؤنٹ کھولا۔ الزام ہے کہ کمپنی کو 1.5 ارب روپے کا قرض حاصل کرنے میں معاونت کی۔ کیس کی انکوائری کے لیے خود ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوا۔ نیب نے 24 اپریل کو گرفتار کیا مگر 26 کو گرفتاری ظاہر کی گئی۔نیب حکام کی جانب سے کوئی سمن یا انکوائری جوائن کرنے کا نوٹس نہیں ملا۔ نیب نے میرا بیان ریکارڈ کیے بغیر مجھے گرفتار کیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اس کیس سے میرا کوئی تعلق نہیں ،ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت منظور کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں