رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر شازیہ اسلم سومرو کا قمرزمان کائرہ سے صاحبزادے کی المناک وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار

بدھ 22 مئی 2019 18:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما ڈاکٹر شازیہ اسلم سومرو ،ممتاز قانون دان محمد عاکف طاہر ایڈووکیٹ ،انجمن طلباء اسلام پنجاب کی عاملہ کے ممبر محمد اکرم رضوی ،متحدہ طلباء محاذ کے سابق مرکزی ترجمان عامر اسماعیل،سید حسنین نوری ،حافظ عبدالجبار نے پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ کے صاحبزادے اسامہ قمر کائرہ اور انکے ساتھی حمزہ بٹ کی ٹریفک حادثے میں المناک وفات پر گہرے رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی ۔

(جاری ہے)

انہوںاپنے پیغامات میں کہا کہ دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں ہم قمرزمان کائرہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں انکے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔اللہ کریم انہیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطاء فرمائے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں