اسلام آباد میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے، عرصہ سے تعطل کا شکار رہائشی سیکٹروں میں ترقیاتی سرگرمیوں کیلئے اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں،سی ڈی اے

بدھ 22 مئی 2019 19:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) اسلام آباد میں ترقیاتی سرگرمیوں کو فروغ دینے بالخصوص ایک عرصہ سے تعطل کے شکار رہائشی سیکٹروں میں ترقیاتی سرگرمیوں کو شروع کرنے کیلئے سی ڈی اے نے عملی اقدامات اٹھانے شروع کر دیئے ہیں اور محض ایک ماہ کے اندر سی ڈی اے کی (CDA-DWP) کی دوسری میٹنگ بھی کی جا رہی ہے جس میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

CDA-DWP کی پہلی میٹنگ میں اسلام آباد میں دو فلائی اوور اور آئی جے پی روڈ کے PC-2 کی منظوری کے بعد کام شروع کیا جا رہا ہے۔ ان منصوبوں کی منظوری 07مئی کو منعقد ہونے والے اجلاس میں دی گئی تھی جبکہ کچھ منصوبوں کو مزید مشاہدے اور جائزے کے لیے موخر کیا گیا اور اب CDA-DWP کی دوسری میٹنگ28مئی 2019 ء کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

28 مئی 2019ء کو منعقد ہونے والے اجلاس میں مختلف منصوبوں کی منظوری پر غور کیا جائے گا۔

ان منصوبوں میں سیکٹر آئی۔ 14 کی ڈویلپمنٹ کا PC-I،اسلام آباد کے سیکٹرE-12اور سیکٹر آئی15-کی ڈویلپمنٹ کے پیش کئے جانے والے نظر ثانی شدہPC-I کی منظوری ملنے کا بھی امکان ہے۔ اسی طرح پارک انکلیوکی ڈویلپمنٹ میں توسیعی مدت کی بھی منظوری حاصل کی جائے گی۔ اجلاس میں Shifting / Erection of Pedestrian Bridges in Islamabad کے PC-Iکے علاوہ 7th ایونیو پر خیابانِ سہر وردی کے ساتھ انٹرسیکشن کی تعمیر کا PC-Iبھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سی ڈی اے نے اس میٹنگ میں پیش کئے جانے والے بیشتر منصوبوں کے قانونی تقاضوں کے عین مطابق PC-Iتیار کر لئے ہیں۔ پہلی میٹنگ میں کچھ منصوبوں پر غور کیا گیا تھا تاہم بعض نظر ثانی شدہ PC-Iقانونی امور کے باعث رہ گئے تھے۔ 28مئی 2019 ء کو ہونے والے اجلاس کے لیے اب تمام مطلوبہ قواعد کو چند ماہ کی ریکارڈ مدت میں پچھلے دو دہائیوں سے تعطل کی شکار ترقیاتی سرگرمیوں میں بھر پور اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں