قومی اسمبلی نے رواں مالی سال کے مختص بجٹ گرانٹ میں سے 638698 روپے قومی خزانے میں واپس کردئیے

بدھ 22 مئی 2019 20:14

قومی اسمبلی نے رواں مالی سال کے مختص بجٹ گرانٹ میں سے 638698 روپے قومی خزانے میں واپس کردئیے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) قومی اسمبلی نے رواں مالی سال کے مختص بجٹ گرانٹ میں سے 638698 روپے قومی خزانے میں واپس کردئیے ۔

(جاری ہے)

اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر کفایت شعاری اقدامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اس بچت کو عمل میں لایا گیا،قومی اسمبلی نے یہ بجت غیر ضروری اخراجات کو کم کر کے سخت مالی نظم و ضبط کو اپناتے ہوئے کی۔اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے کفایت شعاری اقدامات کو سراہا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں