جعلی اکائونٹس کیس ، گرفتار ملزم داودی مورکاس کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظو ر، تین جون کو دوبارہ پیش کر نے کا حکم

بدھ 22 مئی 2019 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکائونٹس کیس میں گرفتار ملزم داودی مورکاس کا بارہ روزہ جسمانی ریمانڈ منظو رکرتے ہوئے ملزم کو تین جون کو دوبارہ پیش کر نے کاحکم دیا ہے ۔ بدھ کو جعلی اکائونٹس میں نیب نے گرفتار ملزم داودی مورکاس کو جج محمد بشیر کی عدالت میںپیش کرتے ہوئے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم کو سال 2014 - 15 میں گنے کے کاشتکاروں کو ملنے والی سبسڈی میں غبن کے کیس میں گرفتار کیا گیا ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم سوجاوال ایگرو فارمز کا چیف فاننشل آفیسر ہے،ملزم کرپشن میں ملوث پایا گیا۔نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزم تین شوگر ملز کے اکاونٹس چلا رہا تھا،ملزم پر سات کروڑ روپے کی کرپشن کرنے کا الزام ہے۔بعد ازاں عدالت نے داودی مورکاس کا 12 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو 3 جون کو دوبارہ پیش کرنے حکم دیا ہے

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں