اسلام آباد ،بچی سے مبینہ زیادتی و قتل کیس، غفلت برتنے پر ایس ایچ او کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 22 مئی 2019 20:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی 10 سالہ بچی کی گمشدگی کی رپورٹ تاخیر سے درج کرنے پر ایس ایچ او شہزاد ٹاؤن و دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایف آئی آر کے متن میں کہا گیاکہ اہلخانہ نے بچی کو ڈھونڈنے اور ایف آئی آر کے اندراج کیلئے تھانے کے کئی چکر لگائے لیکن پولیس والوں نے ایک نہ سنی، پولیس ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے بچی کے لواحقین سے صفائیاں کرواتی رہی جب کہ ایس ایچ او نے بچی کو ڈھونڈنے کے بجائے کہا کسی کے ساتھ بھاگ گئی ہوگی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملوث اہلکاروں اور ایس ایچ او کے خلاف مجرمانہ غفلت برتنے پر کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ اسلام آباد میں 2 روز قبل 10 سالہ بچی فرشتہ کی لاش جنگل سے ملی تھی جسے بچی کو مبینہ زیادگی کے بعد قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

فرشتہ کا تعلق خیبرپختونخوا کے قبائلی ضلع مہمند سے تھا جو اپنے والدین کے ساتھ اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاؤن میں مقیم تھی، بچی 15 مئی کو لاپتہ ہوئی جس کی پولیس نے گمشدگی کی ایف آئی آر درج کرنے میں 4 دن لگائے۔

لواحقین کے مطابق پولیس نے 5 دن تک بچی کو مرضی سے فرار ہونے کا الزام لگا کر رپورٹ درج نہیں کی۔مبینہ زیادتی اور قتل کے خلاف مقتول بچی کے لواحقین نے لاش ترامڑی چوک پر رکھ کر احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کی ذمہ دار پولیس ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں