ہائی کورٹ بار راولپنڈی کا اسلام آباد میں دس سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر تشویش کا اظہار

بدھ 22 مئی 2019 21:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) ہائی کورٹ بار راولپنڈی نے اسلام آباد میں دس سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد میں دس سالہ بچی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر ہائی کورٹ بار راولپنڈی کا اجلاس ہوا جس میں واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ ہمدردی کی گئی ۔ہائی کورٹ بار نے کہاکہ دادرسی میں تاخیر پر متعلقہ پولیس کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے ۔صدر بار ملک مصطفی کندوال نے کہاکہ چارروز بعد مقدمہ کا اندراج پولیس کی لاپرواہی کا.منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سیکرٹری جنرل محمد فیصل ملک نے کہاکہ حکومت واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے کیفرکردار تک پہنچائے ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں