سینیٹر مشتاق کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس

کامسیٹس کا بجٹ 5.8 ارب روپے ہے، 75 فیصد بجٹ بچوں کی فیس ،25 فیصد ٹی ٹی ایس سے آتا ہے، کامسیٹس حکام معلوم ہوا ہے کامسیٹس کے لیکچرار کی تنخواہ سب سے کم ہے، سینیٹر مشتاق /لیکچرارز کی گراس سیلری 50 ہزار ہے ، ریکٹر /یہ توکچھ بھی نہیں ہے، سینیٹر مشتاق

بدھ 22 مئی 2019 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) سینیٹر مشتاق کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس منعقد ہوا ۔بدھ کو منعقد ہونیوالے اجلاس میں ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل قمر نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہماراکامسیٹس کا بجٹ 5.8 ارب روپے ہے، 75 فیصد بجٹ بچوں کی فیس سے آتا ہے،کامسیٹس کا بجٹ 25 فیصد ٹی ٹی ایس سے آتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ نے کامسیٹس یونیورسٹی کے 30 کروڑ جاری نہیں کئے ،اس کا مطلب ہے حکومت نے تعلیم سے ہاتھ اٹھا لیا ہے، یہ 75 فیصد پیسہ بچوں کی جیب سے نکالتے ہیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ غریب کا بچہ تو اس یونیورسٹی میں نہیں پڑھ سکتا، ایڈہاک الائونس کی مد میں پچھلے 5 سال سے ایچ ای سی سے پیسہ نہیں آیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ اطلاع آئی ہے کامسیٹس کے لیکچرار کی سب سے کم تنخواہ ہے۔ریکٹر کامسیٹس نے بتایا کہ ہمارے لیکچرارز کی گراس سیلری 50 ہزار ہے جس پر سینیٹر 50 ہزار تو کچھ بھی نہیں ہے۔ سینیٹر صابر شاہ نے کہا کہ جتنا پیسے کی ویلیو کم ہو رہی ہے یہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں