معصوم بچی فرشتہ کے والد گل نبی اور اہل خانہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات

واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن بنا دیا گیا ہی. اسپیکر قومی اسمبلی کی فرشتے کے خاندان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی گئی، سپیکر کو انتظامیہ کی بریفنگ

جمعرات 23 مئی 2019 00:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) انتہائی سفاکی کے ساتھ قتل ہونے والی معصوم بچی فرشتہ کے والد گل نبی اور اہل خانہ نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی.ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں اسپیکر چیمبر میں ہوئی.ملاقات میں 8 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بھی موجود تھی.رکن قومی اسمبلی علی اعوان بھی ملاقات میں شریک تھی.اسپیکر قومی اسمبلی کو انتطامیہ کی جانب سے واقعہ پر بریفنگ دی گئی.اس موقع پر آئی جی اسلام آباد نے انہیں بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل انکوائری کمیشن بنا دیا گیا ہی. اسپیکر قومی اسمبلی کی فرشتے کے خاندان کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کروائی گئی.انہوں نے کہاکہ فرشتہ کے والدین کو ہر صورت انصاف ملے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے ہسپتال اور پولیس کے اہلکاروں کی طرف سے غفلت برتنے پر برہمی کا اظہار کیا.ان کا کہنا تھا کہ سرکاری اہلکاروں کا کام عوام کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے نہ کہ مشکلات پیدا کریں..

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں