اسلام آبادہائی کورٹ نے نئے ٹی وی چینلز کے لائسنس کے اجراء کے خلاف پی بی اے کی درخواستوں کی سماعت ملتوی کر دی

جمعہ 24 مئی 2019 17:57

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے نئے ٹی وی چینلز کے لائسنسوںاجراء کے خلاف پی بی اے کی درخواستوں میں فریق بننے کے لئے دائر درخواستوں کی سماعت 30مئی تک ملتوی کر دی۔

(جاری ہے)

پی بی اے کی جانب سے دائر رٹ پٹیشن نمبر 1798 میں پارٹی بننے کے لئے دائر دو متفرق درخواستوں پر سماعت عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔

اے این اے میڈیا اور سہیل انٹرنیشل میڈیا کی جانب سے اشتیاق احمد عدالت میں پیش ہوئے ۔عدالت نے اے این اے میڈیا اور سہیل انٹرنیشل میڈیا کی جانب سے دونوں متفرق درخواست منظور کر لیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ اے این اے میڈیا اور سہیل انٹرنیشل میڈیا نے پیمرا میں چینلز کی نیلامی کے لئے کامیاب بولی لگائی تھی۔عدالت نے سماعت 30 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں