سی ڈی اے اور ا سلام آباد انتظا میہ نے انسداد تجاوزات مہم کے دوران جی ٹی روڈ روات کے قریب نئی تعمیرات مسمار کر دیں

جمعہ 24 مئی 2019 18:55

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) سی ڈی اے اور ا سلام آباد انتظا میہ نے شہر میں جاری انسداد تجاوزات مہم کے دوران جی ٹی روڈ روات کے قریب متعدد پلازوں پر جا ری تعمیراتی کام کو روکنے کے ساتھ نئی تعمیرات کو مسمار کر دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز کئے گئے آپریشن میں سی ڈی اے کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اسلام آباد انتظامیہ اور اسلام آباد پولیس کی معاونت سے اور بلڈنگ کنٹرول سیکشن ڈائریکٹوریٹ کی نشاندہی پر کارروائی کرتے ہوئے جی ٹی روڈ کی دائیں جانب روات کے مقام پر جان پلازہ اور چوہدری اعجاز پلازہ پر جاری تعمیراتی کام کو روکنے کے ساتھ پلازوں کی بالائی منزلوں پر کی گئی شٹرنگ کو اکھاڑ دیا گیا۔

اسی طرح الغنی مال میں لگائے گئے شیشوں کو بھی توڑ دیا گیا جبکہ ایمازون اور ایمازون ون کی طرف سے کی گئی بالائی منزلوں پرکی گئی شٹرنگ اور شیشے توڑ دیئے گئے۔ اس کے علاوہ شہر میں کی جانے والی دیگر کارروائیوں کے دوران ایف سکس ٹو تربت روڈ، دھوبی گھاٹ جی سکس ٹو اور 66 کوارٹر کچی بستی میں کی جانے والی متعدد تعمیرات کو بھی مسمار کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں