احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں دو روز قبل کراچی سے گرفتار 3 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا

جمعہ 24 مئی 2019 22:19

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) احتساب عدالت نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں دو روز قبل کراچی سے گرفتار 3 ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ جعلی اکاؤنٹس کیس میں دو روز قبل کراچی سے گرفتار 3 ملزمان خورشید انور جمالی، سید آصف محمود اور سید عارف علی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

(جاری ہے)

نیب پراسیکیوٹر کی طرف سے ملزمان کی14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزمان نے نوری آباد پاور کمپنی کی مشینری کی خریداری میں کرپشن کی۔ نور آبادی پاور کمپنی کی مشینری بیرون ملک سے خریدی گئی۔ ان سے مزید تفتیش کرنی ہے۔ اس موقع پر وکیل صفائی نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نیب کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ کیس منی لانڈرنگ کا ہے، بتایا جائے یہ منی لانڈرنگ کا کیس کیسے بنتا ہی عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کرتے ہوئے 3 جون کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں