اسلام آباد پولیس اورسیکیورٹی اداروں کا کومبنگ سرچ آپریشن، 250افراد،150گھروں،15دوکانوں کو چیک کیا گیا، 4مشتبہ افراد گرفتار،ایک پسٹل برآمد

ہفتہ 25 مئی 2019 18:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس اورسیکیورٹی اداروں کا کومبنگ سرچ آپریشن،سرچ آپریشن ایس پی سٹی کی زیر نگرانی میں تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام، نوری باغ نیااور پرانا محلہ گردونواح میں کیاگیا، سرچ آپریشن میں سیکورٹی اداروں کے افسران اورجوانوں سمیت پولیس نے حصہ لیا،اسلام آباد CTF پولیس،کمانڈوز اور لیڈیز پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندیاں کی گئیں،دوران سرچ آپریشن 250افراد150گھروں15دوکانوں کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.ایک پسٹل برآمدکر لیا گیا گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس ترجمان کے مطا بق ڈی آئی جی آ ُ ُپر یشنز وقار الدین سید کی ہد ایا ت پر اسلام آباد پولیس CTF پولیس،ریسکیو 15پولیس، آپریشنز پولیس اورسیکورٹی اداروں نے مشترکہ طور پرسر چ آ پر یشن کیا ،سرچ آپریشن نگرانی ایس پی سٹی نے کی،سرچ آپریشن تھانہ سیکرٹریٹ کے علاقے بری امام , نوری باغ نیااور پرانا محلہ گردونواح میں کیاگیا، سرچ آپریشن میں سیکورٹی اداروں کے افسران اورجوانوں سمیت پولیس نے حصہ لیا،اسلام آباد CTF پولیس،کمانڈوز اور لیڈیز پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ناکہ بندیاں کی گئیں،دوران سرچ آپریشن 250افراد150گھروں15دوکانوں کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 4مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا.ایک پسٹل برآمدکر لیا گیا گرفتار افراد کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ منتقل کر دیا گیا، ڈی آئی جی آ پر یشز نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں