مقتولہ فرشتہ قتل کیس ،گھر کے ارد گرد تما م افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، وسیع پیما نے پر ڈی این اے سیمپلنگ شروع کر دی گئی ہے، پولیس ترجمان

ہفتہ 25 مئی 2019 18:04

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) مقتولہ فرشتہ بی بی کی نعش ملنے کے بعد انسپکٹر جنرل آ ف پولیس اسلام آباد کے حکم پر ڈی آئی جی آ پر یشنز نے اس کیس پر بڑ ے پیما نے پر تفتیش کے آ غا ز میں دو ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا ہے جس کی معاونت پر سی ٹی ایف،سی آئی اے ، سپیشل بر انچ اور ہو میو سائیڈ یو نٹ نے مل کر دن رات کا م کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق مقتولہ فرشتہ بی بی کے گھر کے ارد گرد تما م افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا رہا ہے، مقتولہ فرشتہ کے ارد گر د رہا ئشی افراد کے وسیع پیما نے پر ڈی این اے سیمپلنگ شروع کر دی گئی ہے، پی ایف ایس اے پنجا ب کی سپیشل ٹیم اسلام آ باد پولیس کو مدد فراہم کر رہی ہے اور تما م ڈی این اے سیمپلنگ اور پولی گر اف ٹیسٹ کی مدد سے مشتبہ افراد کے سیمپل اور ٹیسٹ لیے جا رہے ہیں ۔ Geo Fencingمختلف مقاما ت کی مکمل کر لی گئی ہے جس میں تقریبا 15لا کھ کے لگ بھگ مختلف کا لز کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا ہے اور اس ڈیٹا کو ٹیکنکل ما ہر ین Analysisکر رہے ہیں ، اب تک تقریبا 200کے قریب مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی جا چکی ہے اورمزید تفتیش جا ری ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں