پاکستان بار کونسل کیگلگت کے وکلاء پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کی مذمت

ہفتہ 25 مئی 2019 21:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے گلگت بلتستان میں وکلاء پر دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائس چیئرمین کی طرف سے چیف جسٹس گلگت بلتستان ہائیکورٹ اور آئی جی بی سے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے درج کی گئی جعلی ایف آئی آر خارج کرنے سمیت معاملا میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

گلگت پولیس کی طرف سے ایڈووکیٹ فرحان ، اسرار اور مبارک کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے کے اندراج کے بعد ان وکلاء کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کی مذمت کرتے ہوئے پاکستان بار کونسل نے مجوزہ جعلی مقدے کوخارج کرنے مطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں