یوم شہادت حضرت علی کے جلوس کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے متبادل پلان جاری کر دیا

ہفتہ 25 مئی 2019 22:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) یوم شہادت حضرت علی کے جلوس کے لئے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ڈایورشن پلان جاری کر دیا۔ جلوس کی ڈیوٹی کے لئے ایس پی سمیت 70 افسران و اہلکار تعینات کیے گئے۔ یوم شہادت حضرت علی جلوس( آج) اتوار کوقصر زینب جی سکس فور سے برآمد ہوگا اور مرکزی امام بارگاہ جی سکس فور اختتام پذیر ہوگا ۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق دوران جلوس تین سے لے کر ساڑھے سات بجے شام تک پریس کلب انڈرپاس ٹریفک کیلئے بند رہے گا متبادل راستے سپر مارکیٹ سے بجانب پارہ میلوڈی جانے والے حضرات ایمبیسی روڈ و سھروردی سے ابپارہ جا سکتے ہیں اسی طرح گلی نمبر 57جی سکس فور ٹریفک کے لیے بند ہو گئی متبادل راستے شہید ملت روڈ سے آنے والی ٹریفک گلی نمبر 57 سے امبیسی روڈ یا پھر میونسپل روڈ آب پارہ میلوڈی جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

لال مسجد چوک سے بجا بند شھید ملت روڈ ٹریفک کے لئے بند ہوگا متبادل راستے میونسپل روڈ سے آنے والی ٹریفک ملو ڈی جی پی او چوک اور شہداء چوک استعمال کر سکتے ہیں۔ گلی نمبر 73 بیگم سرفراز روڈ سے بجانب میلوڈی جانے والی ٹریفک بند ہو گئی متبادل راستے ایمبیسی روڈ روڈ سہروردی اب پارہ جا سکتے ہیں۔ پولی کلینک فضل حق سے بجانب کلثوم پلازہ فضل حق تک ٹریفک کے لئے بند ہوگا متبادل راستے جیو چوک سے آنے والی ٹریفک پولی کلینک فضل حق سروس روڈ سے کلثوم پلازہ جا سکتے ہیں اسی طرح کلثوم پلازہ سے جیو چوک جانے والی ٹریفک سروس روڈ استعمال کرتے ہوئے جیو چوک جا سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں