سی ڈی اے نے طویل عرصہ سے زیرِ التوا منصوبوں پر ترقیاتی کام مکمل کرنے کی ٹھان لی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) سی ڈی اے طویل عرصہ سے زیرِ التوا منصوبوں پر ترقیاتی کام مکمل کر رہا ہے۔اس سلسلے میں سی ڈی اے ایسے تمام منصوبوں بالخصوص مختلف سیکٹرز پر ترقیاتی کام کئی سال قبل شروع کیے گئے مگر مختلف مسائل کی وجہ سے انکو پایہ تکمیل تک نہ پہنچایا جا سکا پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ سی ڈی اے کی موجودہ انتظامیہ نے ان منصوبوں میں ترقیاتی کاموں کی راہ میں حائل تکنیکی اور انتظامی مسائل کو بیک وقت حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ عوام الناس کو سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس سلسلے میں پارک انکلیو ہاسنگ پراجیکٹ میں ایک آپریشن کیا گیا جس کے دوران پارک انکلیو کی کچھ زمین جو غیر قانونی قبضہ میں تھی کو واگذار کروا لیا گیا۔

(جاری ہے)

اس آپریشن میں سی ڈی اے کی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ، اسلام آباد انتظامیہ،اسلام آباد پولیس،لینڈ و بحالیات ڈائریکٹوریٹ، پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو، لینڈ سروے ڈویژن،پلاننگ ونگ نے حصہ لیا۔

ہفتہ کے روز کیے گئے اس آپریشن میں پارک انکلیو کی سٹریٹ نمبر9 میں 440 فٹ کا حصہ سٹریٹ نمبر10 میں 80 فٹ،سٹریٹ نمبر7میں 400فٹ، سٹریٹ نمبر7-A میں 175 فٹ اور سٹریٹ نمبر8میں 200 فٹ کا حصہ غیر قانونی قابضین سے واگذار کروا کر ترقیاتی کاموں کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو کے حوالے کر دیا گیا۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر پارک انکلیو کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مختلف سٹریٹس میں واگذار کروائی گئی اراضی پر ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرے تاکہ لوگ اپنے الاٹ شدہ پلاٹوں پر گھر تعمیر کر سکیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں