سابق حکومت پاور سیکٹر، پلاننگ اور معیشت کے لیے ہمارے آگے بارودی سرنگیں بچھاکر گئی، ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں،وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان

ہفتہ 25 مئی 2019 22:58

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ سابق حکومت پاور سیکٹر، پلاننگ اور معیشت کے لیے ہمارے آگے بارودی سرنگیں بچھاکر گئی، ہم انہیں آہستہ آہستہ ختم کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو وزیراعظم کے معاونین خصوصی برائے خزانہ واطلاعات ونشریات کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے الیکشن جیتنے کے لیے بجلی بل نہ بھرنے والوں کو بھی بجلی دی۔

تیل کی قیمتوں کو مصنوعی طور پر روکے رکھا گیا۔ 31 دسمبر 2020ء تک گردشی قرضوں کو صفر کر کے دکھائینگے۔عمر ایوب خان کا کہنا تھا کہ بلوں کی وصولی میں 7سی8ماہ کے دوران 81 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ آج 80 فیصد علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ختم ہو چکی ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں