m آبادی پر کنٹرول وقت کی ضرورت ہے،سینیٹرعائشہ رضا فاروق

گ*حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قوم میں شعور پیدا کرے کہ بچو ںمیں وقفہ ناگزیر ہے،گفتگو

اتوار 26 مئی 2019 20:16

ق اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) سینیٹر عائشہ رضا فاروق نے کہا ہے کہ آبادی پر کنٹرول وقت کی ضرورت ہے تاہم ہم بچے پیدا کرنے سے نہیں روک سکتے ہیں‘ تاہم والدین کی ذمہ داری ہے کہ جو بچہ پیدا کریں انکی صحت تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔

(جاری ہے)

حکومت کی ذمہ داری ہے کہ قوم میں شعور پیدا کرے کہ بچو ںمیں وقفہ ناگزیر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینیٹر جاوید عباسی کی تحریک پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا تھا۔ سینیٹر عائشہ رضا کا کہنا تھا کہ اللہ نے ہمیں اشرف المخلوقات بنایا ہے تہام بچوں کا پیدا کرنا ہم نہیں روک سکتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ سخت ترین مہم چلائے تاکہ تعلیم اور صحت کا خیال رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں