ژ* شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جارہے ہیں،زرتاج گل

ق* شتورز مالکان ’’بائیو ڈیگریڈیبل بیگز‘‘ استعمال کریں، اسلام آباد کے دس بڑے شاپنگ پلازوں نے حکومت کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے ’’بائیوڈیگریڈیبل‘‘ تھیلے استعمال کروانا شروع کردیئے، وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی

اتوار 26 مئی 2019 20:16

[اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی لگانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ شتورز مالکان ’’بائیو ڈیگریڈیبل بیگز‘‘ استعمال کریں۔ وفاقی دارالحکومت میں دس بڑے شاپنگ پلازوں نے حکومت کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے شاپنگ بیگز پر پابندی لگاتے ہوئے ’’بائیوڈیگریڈیبل‘‘ تھیلے استعمال کروانا شروع کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ وزارت موسمیاتی تبدیلی نے وفاقی دارالحکومت میں آلودگی کے خاتمہ اور دلکش ماحول بنانے کیلئے ابتدائی طور پر متعدد بڑے سٹورز مالکان اور پلازہ اونرز کو آگاہ کیا ہے کہ وہ خریدری کے دوران شاپنگ بیگز استعمال نہ کرتے ہوئے مخصوص کپڑے کی دھار سے بنا ہوا بیگ استعمال کریں اور وہ بیگ کئی ماہ تک گھروں میں دیگر اشیاء کی خریداری میں بھی استعمال ہوسکتا ہے جس پر دس سے زائد بڑے مال پلازوں نے حکومتی تجویز پر عمل کرتے ہوئے فوری طو رپر بائیوڈیگریڈ یبل تھیلے بنوانا شروع کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں