اسلام آباد، پٹرول پمپ پیمائش میں کمی بیشی پر سیل

ہفتہ 15 جون 2019 23:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) آپریشن انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ اور اے سی رورل اسلام آباد سعد بن اسد نے دیہی علاقوں میں پٹرول پمپس پر چھاپے ،ایک پمپ پیمائش میں کمی پر سیل کر دیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز آپریشن انڈسٹری ڈیپارٹمنٹ او اے سی رورل اسلام آباد سعد بن اسد نے اسلام آباد کے دیہی علاقوں کے پٹرول پمپس کی چیکنگ کی۔ چیکنگ کے دوران ایک پٹرول پمپ کی چار نوزل کی پیمائش ٹھیک نہیں تھی جس پر پٹرول پمپ کے منیجر پر پرچہ درج کر کے پٹرولم پمپ کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر اے سی رورل نے کہا کہ کسی کو بھی پیمائش میںکمی بیشی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں