م*وزیر اعظم آج مشترکہ مفادات کونسل ، کل وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کی صدارت کریں گے

اتوار 16 جون 2019 19:15

~ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ( سوموار کو ) ہو گا جبکہ وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ( منگل کو ) ہو گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ( سوموار کو ) طلب کیا ہے جس میں چاروں وزراء اعلٰی شرکت کریں گے ۔ اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔

کونسل 2016-17 کی سالانہ رپورٹ پر غور کرے گی اور ای او بی آئی فنڈ کی صوبوں کو منتقلی سے متعلق کمیٹی رپورٹ کا جائزہ لے گی ۔ اس کے علاوہ کونسل پن بجلی منافع کے حوالے سے کمیٹی رپورٹ پر بھی غور کرے گی اور اجلاس میں بہادر شاہ و بلوکی بجلی گھروں کی نجکاری کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا جبکہ کل ( منگل کو ) وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم ہاؤس میں ہو گا جس کا 15 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظم سے متعلق کابینہ کو آگاہ کریں گے اور قرضوں سے متعلق انکوائری کمیشن کی تشکیل کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔ کابینہ اجلاس میں سیاسی صورت حال سمیت معاشی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جائے گا ۔ حساس پروگرام ، ویزا پالیسی ، پاک ایران میری ٹائم معائدہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے ۔ اس کے علاوہ کابینہ ریلوے بورڈ کی نجی رکن کی تعیناتی کی بھی منظور دے گی اور بجلی کی تقسیم کاری کمپنیوں کے ملازمین کو مستقل کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا ۔ ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں