کار سرکار مداخلت کیس، مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخی کیلئے ہائی کورٹ میں اپیل دائر

پیر 17 جون 2019 22:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سابق صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی نیب پیشی کے موقع پر کار سرکار مداخلت کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے مصطفی نواز کھوکھر کی ضمانت منسوخی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی، اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ راجہ شکیل اور مصطفی نواز کھوکھر نے کارسرکار میں مداخلت کی نیب دفتر کے باہر پولیس اہلکاروں کو تھپڑ مارے ،مصطفی نواز کھوکھر نے مقامی عدالت اے ضمانت قبل از گرفتاری کروا لی اپیل میں کہا گیا کہ عدالت مصطفی نواز کھوکھر اور راجہ شکیل کی ضمانت منسوخ کرے

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں