اسلام آباد،تھا نہ تر نو ل پولیس کی کارروائی،09جو اری رنگے ہا تھو ں گرفتار

دائو پر لگی ہو ئی نق دی ، کیمپو ٹر سی پی یو اور آ لا ت قما ربازی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مزید تفتیش جا ری

پیر 17 جون 2019 23:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) تھا نہ تر نو ل پولیس کی کارروائی،09جو اری رنگے ہا تھو ں گرفتار،دائو پر لگی ہو ئی نقدی ، کیمپو ٹر سی پی یو اور آ لا ت قما ربازی قبضہ پولیس میں لے کر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترنول پولیس کے اے ایس آئی رانا محمد سلیم معہ دیگر ملازمان پر مشتمل خصوصی ٹیم نے مخبر کی اطلاع پرایس کے ٹر یڈرز فرسٹ فلو ر مغل مار کیٹ تر نو ل میں ریڈ کرکے قما ر با زی میں ملوث 09جو اریو ں کو گرفتارکر لیا، ملزمان میں پائندہ خا ن ، ندیم احمد ، حیدر علی ، طا ہر عبا س، محمد عمران ، شفقت حسین ، محمد الیاس ، شکیل احمد ، محمد ایو ب شامل ہیں ۔

ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگائی ہوئی رقم مبلغ9200 روپے اورآ لا ت قمار بازی، کیش میمو ،کیمپو ٹر ، سی پی یو ، پر نٹر ، کیکو لیٹر قبضہ پولیس میں لے کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ، ایک اور کا رروائی کے دوران اے ایس آئی محمد اسحا ق معہ ٹیم نے بدفعلی میں ملوث دو ملزمان میں عمر طا رق ولد طارق سکنہ عثما نیہ محلہ تر نو ل اور شاہد محمود ولد شیر زمان سکنہ الہ آ باد راولپنڈی کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ، مزید تفتیش جا ری ہے۔

(جاری ہے)

دیگر کا رروائیوں کے دوران بنی گا لہ پولیس نے گرفتار ملزم وقار یو نس سے ریو الو ر 32بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، جبکہ پا بندی کے با و جو د تعمیر ات کر نے پر چار افراد کو گرفتار کر لیا ، سی آئی اے پولیس نے ملزم مقبول حسین سے پسٹل 9mmمعہ ایمونیشن بر آمد کر لیا ، رمنا پولیس نے چوری کی واردات میں ملوث گرفتار ملزم کے انکشاف و نشاند ہی پر ملزم منور عبا س سے پسٹل 9mmمعہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، انڈ سٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم محمد سعید سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کر لیا ، سہا لہ پولیس نے ملزم غلا م نبی سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا ، کراچی کمپنی پولیس نے ملزم مقبول مسیح سے 10بوتلیں شراب بر آمد کر لی ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

۔۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں