سپریم کورٹ نے خدمت ملت ابراہیم پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی حج کوٹہ سے متعلق درخواست خارج کر دی

منگل 18 جون 2019 19:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2019ء) سپریم کورٹ نے حج و عمرہ کی خدمات فراہم کرنے والی خدمت ملت ابراہیم پرائیویٹ لمیٹڈ نامی کمپنی کی جانب سے حج کوٹہ سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے وزارت مذہبی امور کوہدایت کی ہے کہ کمپنی کو قانون اور پالیسی کے مطابق ڈیل کیاجائے۔ منگل کو جسٹس گلزاراحمد کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل نایاب حسن گردیزی نے پیش ہوکرعدالت کے استفسارپربتایاکہ یہ کمپنی 2004 ء میں رجسٹرڈ ہوئی ہے اور اپنے پرانے سٹیٹس کے مطابق حج کوٹہ مانگ رہی ہے، عدالت کونجی کمپنی کے وکیل اکرم شیخ نے پیش ہوکربتایا کہ کمپنی پر جو الزمات لگائے گئے تھے وہ نچلی عدالت سے ختم ہو چکے، جس پربنچ کے سربراہ نے کمپنی کے وکیل سے استفسارکیاکہ کیا آپ کوٹہ انکریز کروانا چاہتے ہیں توفاضل وکیل نے جواب دیا کہ ہم کوٹہ انکریز نہیں کروانا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ ہمیں سابقہ سٹیٹس کے مطابق کوٹہ دیا جائے جس پرعدالت نے کمپنی کوقانون اور پالیسی کے مطابق ڈیل کر نے کاحکم دیا اورہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کمپنی کو کوٹہ سے متعلق وزارت مذہبی امور سے رجوع کرنے کی ہدایت کی اورکیس نمٹادیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں